وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ نون لیگ سیاسی جماعت نہیں، ایک مافیا ہے، احتساب اور کرپشن کے خلاف بیانیے پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، مجرموں سے مفاہمت قوم سے غداری کے مترادف ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پربریفنگ دی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی خبریں پھیلا کر اپنے لیے سیاسی ماحول بنا رہی ہیں، نون لیگ سیاسی جماعت نہیں، ایک مافیا کی طرح آپریٹ کررہی ہے۔انہوں نے ہر شعبے میں رانا شمیم جیسے لوگوں کو استعمال کیا ،احتساب اور کرپشن کے خلاف بیانیے پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومتی اور پارٹی ترجمان کرپشن کے خلاف بیانیے کے ساتھ حکومت کے اچھے کام بھی اجاگر کریں۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں ترقی کررہی ہے جسکے اثرات جلد عوام تکپہنچیں گے ۔کاروباری کمپنیاں بھی ریکارڈ منافع کما رہی ہیں۔
Comments are closed.