حکومت کے خلاف 23 مارچ کو ہرصورت مہنگائی مارچ ہوگا،پی ڈی ایم کااعلان

اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف 23 مارچ کو ہرصورت مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد نے فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور عمران خان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آٹھ سفارشات پیش کیں جن میں لانگ مارچ کی تاریخ 23 مارچ سے تبدیل نہ کرنے اور پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت دینے کی تجویز دی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ اگر حکومت کے اتحادی ایوان میں اپوزیشن کے موقف کی حمایت کرتے ہیں تو عدم اعتماد کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔ میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے فوری رابطے کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے بعد میڈٖیا سے گفتگو کرتے ہوئے مو لانا فضل الر حمان نے کہاکہ23 مارچ کو ہرصورت اسلام آباد کا رخ کریں گے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا،ای وی ایم اور صدارتی نظام کو مسترد کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ تحریک عدم اعتماد سیاست کا حصہ ہے تاہم ابھی اس پر غور نہیں کیا گیا، موجودہ صورتحال میں اس حکومت کا خاتمہ لازمی ہے۔

Comments are closed.