ثقلین مشتاق کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کیساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ثقلین مشتاق پی سی بی کے زیر انتظام انٹرنیشنل پلیئر ڈیویلپمنٹ کے سربراہ ہیں تاہم اب انہوں نے اس شعبے کے لیے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ثقلین نے بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اب کاروباری معاملات پر توجہ دیں گے۔

سابق اسپنر کو مئی 2020 میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال مصباح الحق کے مستعفی ہونے کے بعد ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی تھیں۔اسی طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی خدمات انجام دیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹرز ثقلین کی کوچنگ کے انداز کی تعریف کرتے رہے ہیں، کھلاڑیوں میں قومی جذبہ ابھارنے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا جس کو پی سی بی حکام بھی سراہتے ہیں۔

Comments are closed.