وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہمی سےانکارکردیا

 وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دےدیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کے لیے ای وی ایم مشینز فراہم نہیں کر سکتی ، ہم صرف قانونی معاونت کریں گے۔

 الیکشن کمیشن کو لکھے گئےجوابی خط میں کہا گیاہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی خود ای وی ایم مشین تیار نہیں کر سکتی ، مارکیٹ سے مشینیں خریدنے کا استحقاق الیکشن کمیشن کا ہے،جو مشینیں بطور ماڈل دکھائی گئی تھی وہ پرائیویٹ کمپنی کی تیار کردہ تھی۔ ہم صرف قانونی معاونت کریں گے۔

وزارت ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم پراجیکٹ کے لیے پی سی ایس آئی آر میں جگہ کیساتھ تمام تر قانونی تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں مئیرکی نشست پر بلدیاتی الیکشن کے لیے 3900ای وی ایم مشینیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments are closed.