اسلام آباد:ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی رپورٹ جاری کر دی ،ٹماٹر، لہسن، دالیں ، گوشت اورآٹا مزید مہنگا ہوگیا۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 0.11 کمی کیساتھ 18.62 فیصد رہی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، ٹماٹر 18روپے 53 پیسے فی کلو ، لہسن 13 روپے 55 پیسے،دال چنا 1 روپے 92 پیسے ،دال ماش 2روپے 57 پیسے، دال مسور 1 روپے 54 پیسے اوردال مونگ 68 پیسے فی کلومہنگی ہوئی ، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی 2روپے 51 پیسے اضافہ ہوا۔
حالیہ ہفتے 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، چینی ایک روپے 05 پیسے ، آلو 1 روپے 70 پیسے اور پیاز 1 روپے 15 پیسے فی کلو سستاہوا، انڈوں کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسےفی درجن جبکہ برائلر مرغی کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی ہوئی ۔ حالیہ ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments are closed.