کراچی : پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 191 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ پشاور کی جانب سے حسین طلعت نے 52 جبکہ شعیب ملک نے ناقابل شکست 78 رنز کی اننگز کھیلی
“𝙈𝙮 𝙜𝙤𝙖𝙡 𝙞𝙨 𝙩𝙤 𝙛𝙞𝙣𝙞𝙨𝙝 𝙩𝙝𝙚 𝙟𝙤𝙗 𝙖𝙣𝙙 𝙄’𝙢 𝙜𝙤𝙞𝙣𝙜 𝙩𝙤 𝙙𝙤 𝙩𝙝𝙖𝙩”@realshoaibmalik stands true to his words. @PeshawarZalmi emerge victorious. #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvPZ pic.twitter.com/ZoiiePYen1
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 28, 2022
اس سے پہلے پشاور زلمی نے ٹاس جیت کو کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ کے احسن علی اور ویل سمید نے شاندار اوپننگ آغاز کرتے ہوئے 155 رنز کی شراکت قائم کی ، احسن علی نے 73 اور ویل سمید نے 97 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پشاور کے عثمان قادر اور سمین گل نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔
Catch?
Ahsan Ali doesn’t think so 😉#HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvPZ pic.twitter.com/GLJ0vE4QR1— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 28, 2022
191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی سے پی ایس ایل کا ڈیبیو کرنے والے یاسر خان اور ٹام کوہلر نے 43 رنز کا آغاز فراہم کیا یاسر خان 90 رنز پر محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ، پشاور زلمی کے شعیب ملک اور حسین طلعت نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 191 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویل سمید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کل لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا
Comments are closed.