تکذیب نکاح کی اپیل مسترد،اداکارہ میرا عتیق الرحمان کی بیوی قرار

لاہور: لالی ووڈ اداکارہ میرا کو سیشن کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا، سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اپیل کا فیصلہ سنایا۔

اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی تھی جس میں فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے اپیل میں مؤقف اختیارکیاتھا کہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہوں، عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کروایا اور وہ انہیں بدنام کررہا ہے۔ اداکارہ کی اپیل پر تین برس تک سماعت جاری رہی۔

Comments are closed.