ایل این جی کرپشن کی نیب انکوائری: نوازشریف کو ملزم نامزد

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے ایل این جی کیس میں شاہدخاقان عباسی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی ملزم نامزد کردیا۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کرنے کے الزامات ہیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق ایل این جی کا مبینہ طور پر غیر قانونی ٹھیکہ دینے پر انکوائری کی جارہی ہے جس میں نواز شریف کو باقاعدہ ملزم نامزد کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزارت پیٹرولیم، سوئی سدرن گیس کمپنی سمیت دیگر افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق نواز شریف کا کردار بطور وزیر اعظم تحقیقات کیا جارہا ہے۔ نیب کے مطابق ایل این جی کا ٹھیکہ دینے میں قواعد کی خلاف ورزی پر قومی خزانے کو 220 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

Comments are closed.