ویسٹ انڈیز کا دورہ بھارت : بھارت نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

احمد آباد : بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 44 رنز سے شکست دے کر سیریز میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارتی باولر پرساد کرشنا کو 9 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

احمد کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کو ترجیح دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کئے۔بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 64 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔کے ایل راہل نے 49، دیپک ہودا نے 29 اور واشنگٹن سندر نے 24 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما نے 5، رشپ پنٹ نے 18 اور ویرات کوہلی نے بھی 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈیئن سمتھ اور الزری جوزف نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔شیمران بروکس نے 44 اور اکیل حسین نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔اوڈیئن سمتھ نے اور شائے ہوپ نے 24 ، 24 رنز بنائے۔بھارت کے میڈیم فاسٹ باولر پرساد کرشنا نے 9 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر میچ بہترین ایوارڈ لے اڑے۔

بھارت نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 44 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ جمعہ کے روز کھیلا جائے گا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے۔

Comments are closed.