سری لنکا کا دورہ آسٹریلیا: آسٹریلیا کی پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 20 رنز سے فتح

سڈنی: آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 20 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایڈم ذیمپا کو 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا

سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر باولنگ کو ترجیح دی۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کئے۔آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز بین میکڈرماٹ 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز ثابت ہوئے۔ مارکس اسٹوئینس نے 30 اور جوش انگلس نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے ہاراسنگا ڈی سیلوہ نے 3 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔

سری لنکن ٹیم  ہدف کے تعاقب میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 19 اوورز میں 8 وکٹوں پر 122 رنز ہی بناسکی۔سری لنکا کے پاتھم نیسنکا نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دینیش چندی مل نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے ایڈم ذیمپا کو 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش ہیزلووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایڈم ذیمپا کو 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 فروری کو سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.