بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے تحریک طالبان انڈیاکا نیاڈرامہ رچا دیا

 اسلام آباد:مودی سرکارکی فاشسٹ پالیسیوں پر ملکی اور عالمی سطح پرتنقید، دباو سے نکلنے کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے نیاڈرامہ رچاتے ہوئے تحریک طالبان انڈیا کے قیام کا اعلان کر دیا۔

تحریک طالبان انڈیاکے قیام کا اعلان نامعلوم مقام پر میٹنگ کے بعد ٹویٹر پیغام کے ذریعے کیا گیا ،پیغام میں کہا گیاہے کہ ٹی ٹی آئی اب بھارت میں کارروائیوں کا آغاز کرے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب مسلمان خواتین کے نقاب پر پابندی اور اقلیت مخالف پالیسیوں کولیکر عالمی دنیا بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ کالعد م تحریک طالبان انڈیا ،بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا ایک نیا پروجیکٹ ہے جس کے ذریعے مودی حکومت کو دباؤ سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ راء نے اس سے پہلے بھی تحریک طالبان پاکستان کو نہ صرف منظم کیا اور اس کی بھرپور مالی اور عسکری مدد بھی کی۔

نئے بھارتی ڈرامے کا مقصد ریاستی سطح پرمسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کاجواز فراہم کرنا اور پھر اس کی آڑ میں پاکستان کو ان دہشتگردوں کی پشت پناہی کا ذمہ دار قرار دینا ہے۔ سیکیورٹی ماہرین اور تجزیہ کارروں کا کہناہےکہ دہشت گردی کے فروغ کے لیے راء کا یہ منصوبہ ماضی کی طرح خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بنے گا ۔

Comments are closed.