الیکشن شیڈول کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے تو الیکشن کمیشن کو بند کر دیں؟سپریم کورٹ

  اسلام آباد:خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،  سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے خلاف اپیل نمٹا دی۔ عدالت نے کہاکہ الیکشن شیڈول معطل کرکے غلط مثال قائم نہیں کرینگے،شیڈول کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے تو کیا الیکشن کمیشن کو بند کر دیں۔ ذاتی مفادات کیلئے اداروں پرعدم اعتماد نہ کریں۔

جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ ابیٹ آباد بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔خیبرپختونخوا حکومت نے 31 مارچ کو دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کی مخالفت کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ صوبائی حکومت ابھی کہہ رہی ہے کہ رمضان کے بعد الیکشن کروا دیں،پھر کہیں گے عید آ گئی ،اس طرح تو الیکشن ہوگا ہی نہیں۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کےخلاف کوئی حکم نہیں دینگے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے انصاف کی توقع نہیں ، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ذاتی مفادات کیلئے اداروں پرعدم اعتماد نہ کریں۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ الیکشن کمیشن منگل کوصوبائی حکومت سمیت فریقین کا موقف سن کر مناسب حکم جاری کرے۔

Comments are closed.