لاہور : پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں میدان آج سے شائقین سے مکمل طور پر بھرا ہوگا
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کی اجازت دے دی۔ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے لاہور کے 6 مقامات سے اسٹیڈیم تک بس سروس کے اسپیشل روٹس چلیں گے۔ روٹس گڑھی شاہو، آر اے بازار، شاہدرہ، ٹھوکھر نیاز بیگ، شوکت خانم چوک، اسکیم موڑ سے چلائے جارہے ہیں۔
ڈی سی لاہور کے مطابق اسپیشل روٹس 27 فروری تک چلیں گے۔
Comments are closed.