لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 198 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 131 رنز بنا سکی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئیم ڈاوسن نے 31، دانش عزیز نے 30 اور رحمان اللہ نے 20 رنز بنائے۔ لاہور کے شاہین، زمان، راشد اور حارث نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
1⃣0⃣2⃣* (49)
Harry Brook. Homecoming King. #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvIU pic.twitter.com/xgNqzRUkcI— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 19, 2022
اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کے ہیری بروک نے شاندار سنچری اسکور کی، جب کہ فخر زمان نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس جیت کے ساتھ لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
Comments are closed.