پی ایس ایل7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کراچی کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس میں اوپنر جیسن رائے نے 64 گیندوں پر 82 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ کی جانب سے وِل سمیڈ نے 10، جیمز ونس نے 29 رنز بنائے جب کہ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے 2، افتخار احمد نے 21 اور حسن خان نے 3 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں لیگ سے دستبردار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کی جگہ پاکستان کے انڈر 19 پلیئر محمد شہزاد کو شامل کیا تھا۔

کراچی کی جانب سے عماد وسیم، میر حمزہ، عثمان شنواری اور لیوس گریگری نے ایک / ایک وکٹ حاصل کی

کراچی کنگز کی جانب سے 167 رنزکے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنزبناسکی۔ کراچی کنگز کی جانب سے جوکلارک 52 رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ بابراعظم نے 36 اور شرجیل خان نے 16 رنزبنائے۔ کراچی کی جانب سےعماد وسیم نے 11 اور قاسم اکرم نے 9 رنزبنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے 22 رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ 2، محمد عرفان اورعاشر قریشی نے بھی ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گروپ میں اپنا آخری میچ کھیل رہے تھے۔

Comments are closed.