لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے 29 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیاتھا۔
ملتان سلطانز نے 106 رنزکا ہدف 17.2 اوورزمیں حاصل کیا۔ کپتان محمد رضوان نے 51 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ ویلی 28 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔اسلام آباد کی ٹیم شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 105 رنز بناسکی۔ اسلام آبادکی جانب سے آصف علی نے 9، محمد ہریرہ نے 2 ، لیام ڈاؤسن نے 22 اور ناصر نواز نے 14 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ ہم نے چار سے پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دے رہے ہیں۔
Comments are closed.