اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کیخلاف پیپلزپارٹی27 فروری کو عوامی مارچ کا آغاز کریگی اور عدم اعتماد کی تحریک بھی آئے گی ۔ عوام کی آواز پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 27 فروری کو عوامی مارچ کی قیادت کرینگے۔۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ 8 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگے گی اور عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ عوامی عدالت ہی کرے گی ۔ سلیکٹڈ وزیراعظم خود کو آمر سمجھ بیٹھے ہیں، سلیکٹڈ حکومت کے وزرا کوئی اور نوکری تلاش کریں ۔مہنگائی کے مارے عوام کو اس ظالم حکومت سے نجات دلا کر دم لیں گے ۔
شازیہ مری کاکہناتھا کہ اب اس ملک دشمن حکومت کو مزید مہلت دینا غریب اور پسے ہوئے عوام کیساتھ ظلم ہوگا۔ عوامی حقوق سلب کرنے کیساتھ اب آمرانہ قوانین کے ذریعے ان کی آواز بھی دبائی جا رہی ہے،پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی ۔
Comments are closed.