اسلام آباد:الیکشنزترمیمی آرڈیننس،الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ ضابطہ اخلاق کی تیاری اور ردوبدل الیکشن کمیشن کا اختیارہے۔ حکومت الیکشن کمیشن کے تحفظات دور نہ کر سکی۔ وفاقی حکومت کو تحریری طو رپر موقف سے آگاہ کیا جائےگا۔
الیکشن کمیشن کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں الیکشنز ترمیمی آرڈیننس پرغور کیا۔ذرائع کے مطابق الیکشنز ترمیمی آرڈیننس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحفظات برقرار ہیں،الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ آرڈیننس پر وفاقی حکومت کو خط لکھ آئینی وقانونی صورتحال سے آگاہ کیاجائے گا۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیاگیاکہ ضابطہ اخلاق کی تیاری اور ردوبدل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔آئین کے آرٹیکل 222 کے تحت الیکشن کمیشن کے اختیارت ختم نہیں کئے جاسکتے۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت پر بھی غور شروع کر دیا۔
Comments are closed.