وزیرخارجہ کا سعودی عرب سے ملے قیمتی تحائف پاس نہ رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: بیرون ملک سے سرکاری حیثیت میں ملنے والے تحائف پر کسی بھی عہدیدار کا کوئی حق نہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب سے ملنے والے 63 لاکھ مالیت کے تحائف پاس رکھنے سے معذرت کرلی۔ تحائف میں بیش قیمت رولیکس گھڑی، طلائی قلم، انگوٹھی، تسبیح اور دیگر اشیا شامل تھیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق وزیر خارجہ کو 19 ستمبر 2018 کے دورہ سعودی عرب کے دوران 48 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی رولیکس گھڑی اور ساڑھے9 لاکھ  روپے کا ہیرے جڑا سونے کا قلم تحفے میں ملا تھا ، ایک لاکھ 35 ہزار روپے کے سونے کے کف لنکس ، 2 لاکھ 5 ہزار روپےکی سونےکی چین ، ہیروں پر مشتمل تسبیح اور 2 لاکھ 10 ہزارکی طلائی انگوٹھی بھی تحائف میں شامل تھی۔

ماضی میں حکومتی عہدیداران بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے مگر وزیر خارجہ نے اس بُری روایت کو توڑ دیا۔

Comments are closed.