راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اورشمالی وزیر ستان میں آپریشنز کیے ہیں ۔دو آپریشنز میں سات مزید دہشتگردوں کوہلاک کردیاگیا۔ ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشنز جاری رہیں گے۔ بھارتی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود اورکمیونیکیشن آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازا میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ محاصرہ ہونے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ،فائرنگ کےتبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 6 دہشتگردوں کوہلاک کردیا۔
مارے گئے دہشتگردوں میں محمدعلی، مطیع اللہ، محمدعمر، اخترحسین، شیر اور وسیم شامل ہیں۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔علاقے کے عمائدین نے بھی آپریشنز کی مکمل حمایت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ترجمان پاک فوج کاکہناہےکہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشنز جاری رہیں گے۔
Comments are closed.