کابل: افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا آئندہ دور 18 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔
افغانستان میں 17 سال سے جاری امریکی اتحادی افواج اور طالبان کے درمیان جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے سلسلے میں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور 18 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جاری کردہ بیان میں مذکرات کا آئندہ دور پاکستان میں ہونے کی تصدیق کی ہے،
اس سے پہلے قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوچکے ہیں اور پاکستان میں مذاکرات کے بعد 25 فروری کو دوبارہ دونوں فریقین قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مزید بات چیت کریں گے۔
بیان کے مطابق طالبان کا وفد وزیرِاعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا، اس طرح سال 2001 کے بعد طالبان وفد کی کسی پاکستانی وزیرِاعظم سے یہ پہلی ملاقات بھی ہوگی۔
Comments are closed.