بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں فریقین نے یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
صدرپیوٹن نے چینی صدر کو یوکرین کے مسئلے اورمشرقی علاقے میں روس کی خصوصی فوجی کارروائیوں کی صورت حال سے آگاہ کیا۔انھوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو نے طویل عرصے سے روس کے سیکورٹی خدشات کو نظر انداز کیا ہے، بار بار اپنے وعدوں سے انحراف کیا اورمشرق کی طرف فوجی تعیناتیاں جاری رکھیں جو روس کی اسٹریٹجک ریڈ لائن کو چیلنج کرتا ہے، روسی سطح نے کہاہے کہ روس یوکرین کے ساتھ اعلیٰ سطح مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے کہاکہ مشرقی یوکرین کی صورتحال میں تیزی سے تبدیلیاں آئی ہیں جس پر عالمی برادری کی توجہ ہے۔ چین یوکرین کے معاملے کی حقیقت کی بنیاد پرفیصلہ خود کرتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کیا جائے، تمام ممالک کی سلامتی کے جائز خدشات کو اہمیت دی جائے اور ان کا احترام کیا جائے۔
چینی صدر نے زور دیاکہ مذاکرات کے ذریعے ایک متوازن، موثر اور پائیدار یورپی سکیورٹی میکانزم تشکیل دیا جائے۔ چین روس اور یوکرین کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔چین بین الاقوامی برادری کے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے تصور کی وکالت کرنے اور اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام کی مضبوطی سے حفاظت کرنے کے لیے تیار ہے۔
Comments are closed.