حکومت نے پی آئی اے سمیت 15 ادارے نجکاری فہرست سے نکال دیئے

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے پی آئی اے سمیت 15 اداروں کو نجکاری کی فہرست سے نکال دیا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کی نج کاری کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری نجکاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے کو نجکاری پروگرام سے نکال دیا ہے جبکہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے بارے میں تجاویز جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

سیکرٹری نجکاری نے نجکاری کے پروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔  سیکرٹری نے نجکاری کے حوالے سے فہرست میں موجود اداروں کی تفصیل کمیٹی میں پیش کی فہرست میں نیشنل پاور پاک مینجمنٹ کمپنی ایس ایم ای بینک ماری پٹرولیم کمپنی سروس انٹرنیشنل ہوٹل لاکھڑا کول ڈویلپمنٹ کمپنی جناح کنونشن سینٹراسلام آباد فرسٹ ویمن بینک کے نام موجود ہیں سیکرٹری بریفنگ میں بتایا کہ 15 اداروں کو نجکاری پروگرام سے نکال دیا گیا، جس میں پی آئی اے بھی شامل ہے۔

کمیٹی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری کیلئے اقدامات جبکہ وزارت پیٹرولیم کو گیس سیکٹر کیلئے مسابقتی ریگولیٹری فریم ورک پر کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں وزیرنجکاری میاں محمد سومرو نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.