فیصل واوڈا تاحیات نااہلی فیصلہ معطل،سینیٹ نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا مسترد

 اسلام آباد:سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی جانب سے تاحیات نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے اور سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی ۔چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جھوٹے بیان حلفی کے سنگین نتائج ہونگے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےفیصل واوڈا نااہلی کیخلاف اپیل پرسماعت کی ، دوران سماعت فیصل واوڈا کےوکیل نے خالی نشست پرسینیٹ الیکشن روکنے اور تاحیات نااہلی کا فیصلہ معطل کرنےکی استدعا کی۔عدالت نے فیصل واوڈا کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس تاحیات نااہلی کااختیارغورطلب معاملہ ہے لیکن جعلی بیان حلفی دیا گیا ہے، فیصلہ فوری معطل نہیں کرسکتے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کونوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔۔

Comments are closed.