وزیرخارجہ شاہ محمود عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی روانہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عالمی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیرخارجہ میونخ میں گلوبل سیکورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کانفرنس کے بعد وزیر خارجہ روس، کینیڈا، جرمنی اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ جرمنی کے دوران وزیرخارجہ کی افغان صدراشرف غنی سے ملاقات بھی متوقع ہے جب کہ میونخ میں 19 امریکی پارلیمینٹیرینز سے بھی ملاقات ہوگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے روانگی سے قبل اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گلوبل سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی روانہ ہورہا ہوں، اس کانفرنس میں دنیا بھر میں بہت سے ممالک شرکت کرتے ہیں۔ کانفرنس کے دوران عالمی سیکیورٹی صورتحال پرمربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا،مباحثے میں میں پاکستان کا اور افغان صدر اشرف غنی اپنے ملک کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکااور پاکستان کے تعلقات اہم موڑ میں داخل ہو چکے ہیں، میونخ میں امریکی ارکان کانگریس کے وفد سے ملاقات متوقع ہے۔

Comments are closed.