راولپنڈی : آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل کم روشنی کے باعث روک دیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج شام سے بارش کی پیشگوئی کی ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کینگروز کے اوپنرز نے ٹیم کو 156 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 97 رنز پر آؤٹ ہوئے
Great catch, great review. 😱
Khawaja heads back on 97! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/w1XSQgge4I— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 6, 2022
ڈیوڈ وارنر نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
SAJID GETS WARNER! ☝🏼 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/cgXL8LT3Vn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 6, 2022
آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 271 رنز بنا لیے ہیں، مارنس لبوشین69 اور اسٹیو اسمتھ 24 رنز بناکروکٹ پرموجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز 4 وکٹ کے نقصان پر476 رنز بناکر ڈیکلیئر کی تھی۔جس میں اظہر علی 185 اور امام الحق 157 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے
Comments are closed.