پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان اسنوکر کےعالمی چیمپئن بن گئے

 دوحا: ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان ایرانی حریف عامر سوکوش کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گئے۔قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے ٹاپ سیڈیڈ ایرانی کیویسٹ عامر سوکوش کو آخری فریم میں مات دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دونوں کھلاڑیوں میں 10 فریمز تک مقابلہ پانچ پانچ سے برابر رہا۔ احسن رمضان نے پانچ کے مقابلے میں 6 فریم سے کامیابی حاصل کی۔سولہ سالہ احسن رمضان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں 147 بریک کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا،وہ 147 بریک اسکور کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے کم عمر ترین کیویسٹ بننے میں بھی سرخرو ہوئے۔

عالمی ٹائٹل کے مقابلے کے دوران سیمی فائنل میں احسن نے ہم وطن دفاعی چیمپئن آصف ٹوبہ کو ہرایا تھا،وہ ورلڈ چپمئین شپ میں 27 سیڈیڈ کھلاڑی کے طور پر شریک تھے ۔

Comments are closed.