اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جائے گی۔
انہوں نے اپوزیشن کی مستقبل کی سیاسی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہاکہ مرکز کے بعد سب سے پہلے پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف اور پھر خیبر پختونخواہ میں وزیر اعلی ٰ محود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔
سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ صدر مملکت عار ف علوی کی بھی کی بھی باری آئے گی، چیئر مین سینیٹ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ارکان کے ساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کریں، ان کےبارے میں بھی فیصلہ کریں گے ۔
Comments are closed.