اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں جبکہ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا۔،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد سےکوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے، ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
Comments are closed.