کراچی ٹیسٹ پرآسٹریلیا کی گرفت مضبوط،488 رنز کی برتری حاصل کرلی

کراچی :کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 148 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستانی ٹیم  فالوآن کا شکارہوگئی، پہلی اننگز میں آسٹریلوی  ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بنا کراننگزڈیکلیئر کردی تھی ۔

 آسٹریلیا نے فالوآن کروانے کے بجائے خود دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور دن کے اختتام تک ایک وکٹ پر 81 رنز بنالیے  جس کے بعد آسٹریلیا کی مجموعی برتری  488 رنز کی ہوگئی ہے جبکہ  ابھی اس کی ابھی  9 وکٹیں باقی ہیں۔

 کھیل کے تیسرے روز آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا، عبداللہ شفیق 13رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو اسکے بعد ٹیم کی لائن لگ گئی،امام الحق 20، اظہر علی 14، فواد عالم صفر، محمد رضوان 6، فہیم اشرف 4، ساجد خان 5 اور حسن علی صفر، کپتان بابراعظم 36 اور شاھین شاہ آفریدی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مچل اسٹارک نے تین اور ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر مچل سوئپسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پیٹ

 کمنر، نیتھن لائن اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 اس سے قبل آسٹریلیا نے 505 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو مچل اسٹارک رنز میں بغیر کسی اضافہ کے شاھین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے مزید 51رنز کا اضافہ کرکے بیٹنگ ڈیکلیئرکردی

Comments are closed.