
کمیونٹی کے مسائل میں ایک اور مسلہ کا اضافہ ہو گیا ہے وہ یہ کہ یہاں پاکستان سے آنے والا مال گھٹیا نکلنے لگ گیا ہے اور وہ اس میعار پر پورا نہیں اترتا جس کو ایکسپورٹ کوالٹی کہا جاتا ہے. مثال کے طور پر چاول میں کیڑوں کا ہونا، دالوں میں کنکر پتھر کی بہتات، ملاوٹ والی مرچیں اور ملاوٹ والی چائے. ان کا تدارک کرنے کے بارے میں بات کرتے ہیں
قارئین، اسپین کے مرکنٹائل قانون کے مطابق کسی بھی مایورستا (کیش اینڈ کیری) یا امپورٹر کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ معیاری مال فروخت کرے. جس چیز کے پیسے وہ حاصل کر رہا ہے وہ ہی چیز دے (مطلب ملاوٹ کے بغیر) اور اگر کوئی مال غلط نکل آتا ہے تو اس کی ذمہ داری امپورٹر یا مایورستا (کیش اینڈ کیری) پر عاید ہو گی. اسی لئے جب بھی کوئی شکایت رجسٹر ہوتی ہے تو جرمانہ پاکستان میں بیٹھے ایکسپورٹر کو نہیں ہوتا بلکہ اسپین میں موجود امپورٹر یا مایورستا (کیش اینڈ کیری) کو ہوتا ہے کہ کیونکہ انہوں نے اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں نبھایا
محترم کمیونٹی ممبران، میرا مقصد امپورٹرز یا مایورستا (کیش اینڈ کیری) والوں کا بزنس خراب کرنا نہیں ہے بلکہ ان کی مدد کرنا میرا حاصل مقصود ہے کیونکہ اگر وہ معیاری اشیاء امپورٹ کریں گے تو آپ سب کمیونٹی ممبران کو فائدہ ہو گا اور کوفت سے بچ جائیں گے
ویسے تو ہمارے محترم کاروباری شخصیات پہلے سے ہی بہت کچھ جانتے ہیں اسی لئے کامیابی سے کاروبار چلا رہے ہیں لیکن بھر بھی یاد دہانی کے لئے کچھ باتیں مفید ہوتی ہیں. پہلی بات تو یہ کہ پاکستان سے امپورٹ کرتے وقت ایکسپورٹر سے بینک گارنٹی ضرور حاصل کیا کیجئے تاکہ جب بھی آپ کو ایکسپورٹر کی گھٹیا سپلائی کی وجہ سے جرمانہ ہو تو آپ اس کی بینک گارنٹی کیش کر لیں. بینک گارنٹی سے قیمت تو ضرور بڑھے گی لیکن یہ آپ کے اور پوری کمیونٹی کے حق میں ہے جو اس کوفت سے بچ سکے گی کہ محنت مزدوری کی کمائی ان کو دی لیں انہوں نے مال گھٹیا بیچ دیا
ایک اور اہم بات جو شائد یہ بھی معلوم ہو ہمارے امپورٹرز کو لیکن پھر بھی دہرا دینے میں کوئی حرج نہیں، وہ یہ کہ قیمت کی بجائے کوالٹی پر توجہ مرکوز رکھا کیجئے. قیمت پر اگر کھیلیں گے تو ایکسپورٹر کوئی نا کوئی ٹھگی ضرور لگائے گا. ٹھگی سے بچنے کے لئے بینک گارنٹی کا فارمولا تو ہے ہی نا آپ کے پاس، ایکسپورٹر کو پابند کیجئے کہ کوالٹی کی خرابی کا ذمہ داری اس پر عاید ہو گی جرمانہ بھی وہ ہی بھرے گا. بینک گارنٹی کے ساتھ پری ڈلیوری انسپکشن پر بھی زور دیجئے، یہ نہایت اہم ہے کہ گھٹیا مال کو ایکسپورٹ ہونے سے پہلے روک دیا جائے..
آخر میں کمیونٹی ممران سے درخواست کروں گا کہ جب بھی آپ کے خریدے ہوئے مال میں دو نمبری ثابت ہو، فوراً اپنی آیونتامنتو میں رپورٹ کریں تاکہ آپ کی محنت کی کمائی واپس ہو. یاد رکھئے، اپنی کمیونٹی کی بہتری کی ذمہ داری ہم سب کمیونٹی ممران پر عاید ہوتی ہے. ایسے چند ایک امپورٹرز جو اپنے کام سے کوتاہی برتتے ہیں، ان لوگوں کو جرمانہ کروانا ایک نیک عمل ہے تاکہ وہ اپنی کارکردگی کو آئندہ بہتر کر سکیں. ایسے ایکسپورٹرز کی حوصلہ شکنی کرنا چاہئے جو گھٹیا مال پیچ کر پاکستان کا نام بین الاقوامی منڈی میں خراب کر رہے ہیں. اس کار خیر میں یہاں کا پاکستانی امپورٹر بہترین مددگار ثابت ہو سکتا ہے ایسی “یہودی سازشوں” کے تدارک میں جس کے تحت پاکستان سے گھٹیا مال بیچ کر خلاف شریعت ناجائز منافع خوری ہو رہی ہے، یہاں کے امپورٹرز پر پاکستان کے غیر شرعی منافع خور کافر کردار ایکسپورٹرز کو سبق سکھانا ثواب دارین حاصل کرنے کے مرادف ہے.
کرٹسی دیا ٹی وی آن لائن
ادارے کا صاحب تحریر کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں۔
Comments are closed.