سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان رہا

 اسلام آباد: سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کو شخصی ضمانت پر رہا کردیاگیا۔کارکنوں کو شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کاکہناہے کہ ایف آئی آر میں دونوں ایم این ایز کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ ناقص دفعات لگائی گئیں۔ پیپلزپارٹی نے بھی تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دے دی ۔

پی ٹی آئی کے گرفتار 13 کارکنان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتا رکارکنان کی ضمانت اسسٹنٹ کمشنر نے منظور کی ۔ پی ٹی آئی کے دو اراکین قومی اسمبلی فہیم خان اور عطااللہ کو گزشتہ رات ہی رہا کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے حملے میں دونوں اراکین قومی اسمبلی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دے دی ہے، درخواست کےمتن میں کہا گیا ہے کہ کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل ہوئے،پیپلزپارٹی نے الزام عائدکیاکہ حملہ وزیر اعظم عمران اعظم کی ہدایت پر کیاگیاہے جبکہ شہباز گل نے ملزمان کو رہا کروایا۔

قادر مندو خیل کاکہنا تھاکہ ایف آئی آر میں دونوں ایم این ایز کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ ناقص دفعات لگائی گئیں۔ ان کاکہناتھا کہ ہمیں کراچی میں گورنر ہاوس اور ایم این ایز کے گھر کا پتا ہےلیکن قیادت نے حکم دیا ہے کہ ایسی کوئی حرکت نہ کی جائے ۔

Comments are closed.