لاہور ٹیسٹ ،دوسرے روز کا اختتام، پاکستان نے 90 رنز بنا لیے

لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنا لیے ہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق 45 اور اظہر علی 30 رنز کے ساتھ تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے۔ آسٹریلیا کو پاکستان پر 301 رنز کی برتری حاصل ہے۔

اس سے پہلے جب آج دوسرے کھیلا کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں391 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے4،4 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان اور نعمان علی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ آسٹریلوی بلے بازعثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 91 رنز بنائے۔اسٹیو اسمتھ نے 59، کیمرون گرین نے79، ایلکس کیری نے 67 رنز جوڑے۔

Comments are closed.