عالمی عدالت کیلیے پاکستانی ایڈہاک جج تصدق جیلانی کی طبعیت خراب

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف کے لیے پاکستانی ایڈہاک جج جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی طبعیت خراب ہو گئی۔ تصدق حسین جیلانی سماعت میں شریک نہ ہو سکے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کی ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کو طبعیت خراب ہونے پر ہیگ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے آج کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت سے قبل عالمی عدالت انصاف کے ایڈہاک جج کا حلف اٹھانا تھا۔ تاہم وہ عدالت نہیں پہنچ سکے۔

Comments are closed.