جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ،ایک کیپٹن ،لانس نائیک شہید

 راولپنڈی : جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی ہے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کر گئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک ریاض شامل ہیں۔کیپٹن سعد بن عامر کی عمر 25 سال اور تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ لانس نائیک ریا ض کی عمر37 سال اور تعلق ٹانک سے ہے ۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ، افسروں اور جوانوں کی شہادت سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے ۔

Comments are closed.