اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت نے اپنا فیصلہ پھرتبدیل کردیا، وزیراعظم عمران خان کل اپنے ارکان اسمبلی سمیت قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے شیڈول قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ارکان کو جانے سے منع کردیا تھا ۔ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی کو خط لکھ ووٹنگ کے دن اسمبلی میں جانے سے روکا تھا۔
اپوزیشن کو واضح برتری کے بعد وزیر اعظم نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے نئی یدایات جاری کر دیں کہ تحریک انصاف کے ممبران کل قومی اسمبلی اجلاس میں بھرپور شرکت کریں گے ۔
Comments are closed.