اسلام آباد: پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور پاکستان نے نئی دہلی میں تعینات ہائی کمشنر کو مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس بلا لیا۔ ہائی کمشنر کی طلبی کا مقصد پاک بھارت تعلقات کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کرنا ہے۔ سہیل محمود آج صبح دہلی سے روانہ ہوئے ہیں۔
We have called back our HIgh Commissioner in India for consultations.
He left New Delhi this morning .— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) February 18, 2019
Comments are closed.