الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کا آغازکردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کا آغا ز کردیا ہے جو چاہ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کو 13 اپریل کو عام انتخابات کا مکمل ایکشن پلان پیش کریں گے ۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بھی بروقت کروائے جائینگے۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کو  بتایاگیاہے کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کا آغا ز کر دیاگیاہے ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کو 13 اپریل کو عام انتخابات کا مکمل ایکشن پلان پیش کرنے کا حکم دے دیا گیاہے۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن نے 2017 کی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کردیا ہے جو چار ماہ میں مکمل کیاجائے گا۔ کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ عام انتخابات سے متعلق تمام امور کی مانیٹرنگ اور ایکشن پلان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے،صوبائی حکومتیں نقشہ جات و دیگر ڈیٹا بھی فوری طور پر مہیا کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ عام انتخابات کیلئے ووٹرلسٹوں پرنظرثانی کام تیزکیاجائےگا جبکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ انتخابات بروقت کروائے جائینگے ۔

 اعلامیے میں مزید کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن کے انتظامی معاملات میں رکاوٹیں ڈالی جاتی رہی ہیں، الیکشن کمیشن آئینی وقانونی طور پر خود مختار ادارہ ہے اوروفاقی وصوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کیساتھ مالی وانتظامی تعاون کی پابند ہیں۔

Comments are closed.