وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب

 اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔ اسپیکر اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی کارروائی مکمل کی۔

سپریم کورٹ کے حکم پر قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا، جس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے تقاریر کیں تاہم عدم اعتماد پر رات ساڑھے گیارہ بجے تک کوئی کارروائی نہیں ہوسکی تھی۔تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں 174 ووٹ ڈالے گئے جبکہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے عدم اعتماد کی کارروائی میں ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔

 اجلاس میں اُس وقت ڈرامائی موڑ آیا جب اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پانچویں بار اجلاس کی سربراہی کی اور استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، جس کے بعد ایوان کی باقی کارروائی ایاز صادق نے کی۔اسد قیصر کے استعفے کے بعد حکومتی اراکین احتجاجاً ایوان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے باہر چلے گئے۔

Comments are closed.