قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں کے لئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان

  اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے لئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ حلقہ بندی کمیٹیوں کی تشکیل 16اپریل تک کر دی جائے۔ ملک بھر میں کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائےگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق تمام صوبوں کے لئے حلقہ بندی کمیٹیوں کی تشکیل 16اپریل تک مکمل کر دی جائے گی، تمام چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو حلقہ بندی کے کام کے لئے مطلوبہ نقشہ جات ودیگر دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ 11اپریل سے 26اپریل تک مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات دی جائیں گی، 20اپریل سے 24اپریل تک کمیٹیوں کی تربیت ہو گی جبکہ ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 28مئی کو کر دی جائے گی۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق 29 مئی سے 28جون تک اعتراضات اور سفارشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کی جائیں گی ۔ الیکشن کمیشن تمام اعتراضات کی سماعت اور فیصلے یکم جولائی سے 30جولائی تک کرے گا جبکہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3اگست کو شائع کی جائے گی۔

Comments are closed.