اسلام آباد: وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف اپنے عہدے سے مستعفی ٰ ہوگئے ہیں اور اپنا استعفی ٰ پارتی چئیرمین عمران خان کو بجھوا دیا ہے۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت عظمی آپ کی امانت تھی آج واپس کر رہا ہوں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی نےکہاکہ باوقار طریقے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،میرٹ کی پامالی اور گڈ گورننس کا الزام لگایا گیا ۔ پانچ لوگوں سے عمران خان کا جھوٹا لیٹر دکھاکر عدم اعتماد کی پردستخط کرائے گئے، جن لوگوں نے قرارداد پیش کی انکو کابینہ سے نکال دیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست کی ایک پائی بھی کرپشن کی نذز نہیں ہونے دی۔ کشمیرکونسل کے انتخابات میں پیسہ استعمال کیا گیا۔ کشمیر کونسل کے ٹکٹوں میں رشوت پر لڑائی شروع ہوئی،وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے کہا کہ من گھڑت الزامات کیخلاف جنگ لڑی۔ عمران خان کو بتایا چھپ کر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ہیں، مجھے پہلے بتاتے تو میں پارٹی کی امانت عمران خان کے حوالے کر دیتا۔
سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ بیس سال بعد آزاد کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا۔محکمانہ اصلاحات لائی گئیں۔ چلتی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کیوں لائی گئی۔ مجھ پرچارج شیٹ میں الزام تک نہ ملا۔ منشور کے مطابق اداروں میں اصلاحات کیں ، لبریل سیل سے کرپشن کا خاتمہ کیا۔
عبدالقیوم نیازی نے تمام حقائق سے عمران خان کو گزشتہ روز ملاقات میں اپنے خلاف پارٹی کے اندر سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد، سازش اور مبینہ ڈیل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے چار وزراء و ایک مشیر کو عہدوں سے برطرف کر دیا۔
برطرف وزراء میں سینیئر وزیر تنویر الیاس، عبدالماجد خان، خواجہ فاروق احمد، علی شان سوہنی و مشیر چوہدری محمد اکبر شامل ہیں، وزیراعظم ہاؤس نے چاروں وزراء و مشیر کی برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹفیکیشن کے مطابق مذکورہ وزراء کو مس کنڈکٹ، بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 12 اپریل کو آزاد کشمیر میں حکمران جماعت کے 25 ممبران قانون ساز اسمبلی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک کی محرکات اور اس کے پیچھے پس پردہ سازش سے پارٹی قائد کو آگاہ کیا تھا۔
Comments are closed.