حکومت کا اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکا فیصلہ

اسلام آباد: آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت 30 نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں نامزد ملزمان کے نام مستقل بنیادوں پر ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے سمری تیار کر لی ہے جو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

‏شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہے گا، ‏نیب نے 15 فروری کو شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

Comments are closed.