بارباڈوس: ایک میچ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل نے کہا کہ ‘میں دنیا میں کرکٹ کا عظیم ترین کھلاڑی ہوں اوربلاشبہ میں اب بھی یونیورس باس ہوں اور قبرمیں جانے تک یہ اعزاز میرے پاس رہے گا۔
کرس گیل نے کہا کہ میں اب اسٹینڈز میں بیٹھ کر نوجوان کرکٹرز کوایکشن میں دیکھنا چاہتا ہوں ورلڈ کپ کی جیت کے لیے میں پورا زور لگاؤں گا اور خواہش ہے کہ کیرئیر کا اختتام ورلڈکپ کی جیت کے ساتھ ہو۔
ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیزاسکواڈ میں منتخب ہونے کی صورت میں کرس گیل اپنےکیرئیرکاپانچواں ورلڈ کپ کھیلیں گے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیم کی قیادت سمیت آل راؤنڈر کی حیثیت سے کرس گیل 103 ٹیسٹ، 284 ون ڈے اور 54 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں۔
کرس گیل دنیائے کرکٹ کے 14ویں اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے بلے باز ہیں جنہیں 10 ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزازبھی حاصل ہے۔
Comments are closed.