اسلام آباد: گزشتہ دور حکومت میں وزیراعظم آفس کے ہیلی کاپٹر پر کتنے اخراجات ہوئے ، تفصیلات جاری کر دی گئیں ، ساڑھے تین سال وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر اخراجات 98 کروڑ روپے ہوئے ۔
دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے،وزیراعظم آفس سے بنی گالہ کا سفر 15 کلومیٹر ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کے استعمال پر اوسطاً 8 لاکھ روپے یومیہ خرچ ہوئے ۔ہیلی کاپٹر کا ایک گھنٹے کا استعمال 2 لاکھ75 ہزار میں پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے فی لیٹراخراجات صرف 55 روپے آتے ہیں۔
Comments are closed.