اسلام آباد:حلف برداری کی تقریب میں صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے شرکت کی جہاں ان سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا۔تقریب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن محترمہ صنم بھٹو نے بھی خصوصی شرکت کی۔واضح رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہیں۔
خیال رہے کہ نومنتخب اتحادی حکومت کے قیام کے بعد بلاول نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مکمل اختیارات کے ساتھ وزارت خارجہ کا مطالبہ کیا تھا۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وزارت خارجہ کے قلمدان پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈلاک ہوگیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری ملک کے 37ویں وزیر خارجہ بن گئے
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے 37ویں وزیر خارجہ بن گئے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے 12ویں وزیرخارجہ تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملکی تاریخ کا کم عمر ترین وزیر خارجہ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 33 برس، سات ماہ اور چھ دن کی عمر میں حلف اٹھا کر پاکستان کے کم عمر ترین وزیرخارجہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کے وقت عمر 35 برس، پانچ ماہ اور 10 دن جبکہ حنا ربانی کھر کی عمر 33 سال، آٹھ ماہ اور ایک دن تھی۔
Comments are closed.