اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی سربرا ہی میں اکیس رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ،ماہرین معاشیات، ٹیکنو کریٹس اور معروف کاروباری شخصیات کو کونسل میں شامل کیاگیا۔ کونسل میکرواکنامک اعشاریوں میں بہتری اور استحکام کیلئے اقدامات تجویزکرے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف خود اقتصادی کونسل کے چیئرمین جبکہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، ڈاکٹر مفتاح ، معروف کاروباری شخصیات میاں منشا اور عارف حبیب بھی اقتصادی کونسل کا حصہ ہوں گے ۔سلیم مانڈوی والا، عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک،سابق چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا، ،علی طبہ ، ڈاکٹر عاصم حسین، عاطف باجوہ اورفیصل فرید بھی اکیس رکنی کونسل کا حصہ ہوں گے ، وقار ملک، اورنگ زیب ،سلمان احمد ،شہزاد سلیم ، رحمان نسیم، مصدق ذوالقرنین اور ڈاکٹر اعجاز نبی کو بھی ممبر نامزد کیا گیاہے ۔
وزارت خزانہ کے مطابق اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہفتہ وار بنیادوں پر ہو گا، کونسل میکرواکنامک اعشاریوں میں بہتری اور استحکام کیلئے اقدامات تجویز کرتے ہوئے پالیسی تیاری میں معاونت فراہم کرے گی۔ کونسل مختلف شعبوں میں شرح نمو اور ترجیحات کیلئے ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دے گی ۔
Comments are closed.