اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔صوبے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کریں، سیاست سے بالاتر ہوکر خیبر پختونخواہ حکومت کی مدد کی جائے گی۔ دوسری جانب ایک ہفتے میں آٹے کا20 کلو کا تھیلا 720 روپے تک مہنگا ہو کر قیمت 1520 روپے تک جا پہنچی ۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت گندم کی صورت حال کے حوالے سے اہم اجلاس ہو اجس میں ملک میں گند م کے ذخیرے پر اطمینان کا اظہارکایگیا۔ وزیر اعطم نے ہدایت کی کہ درآمدی گندم کی صوبوں میں شفاف تقسیم کے لیے فوری کمیٹی قائم کی جائے ۔ وزیر اعظم نے صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری کے اہداف پورے نہ کرنے پر برہمی کا ا ظہا رکیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صوبے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کریں، سیاست سے بالاتر ہوکر خیبر پختونخواہ حکومت کی مدد کی جائے گی۔ وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی،تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کی قیمت 490 روپے برقرار رکھی جائے۔ صوبے بھی اوپن مارکیٹ میں یہی قیمت یقینی بنائیں۔ صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔
دوسری جانب ایک ہفتے میں آٹے کا20 کلو کا تھیلا 720 روپے تک مہنگا ہوگیا، ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کا20 کلو کا تھیلا1520روپے میں جبکہ راولپنڈی میں 706روپے مہنگا ہوکر1506 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔فیصل آباد میں آٹےکا تھیلا600 روپے،پشاورمیں 590 روپے اور سرگودھا میں 550روپے تک مہنگا ہوا۔ملتان میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 530،لاہوراوربنوں میں 520 جبکہ گوجرانوالہ،سیالکوٹ،بہاولپور میں آٹے کا تھیلا500 روپے تک مہنگا ہوا۔
Comments are closed.