اسلام آباد:ایم کیو ایم پاکستان فوری انتخابات کی حامی،تجاویز سے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا۔ وزیراعظم نے فوری انتخابات کی تجاویز پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ایم رہنماوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ معاہدوں پر سب سے زیادہ عملدرآمد تحریک انصاف کی حکومت میں ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وں نے ملاقات کی اور کہاہے کہ عام انتخابات ہی ملک کو درپیش مسائل کا حل ہیں، فوری فریش مینڈیٹ لیاجائے ۔ایم کیو ایم نے کہا کہ مردم شماری کا آغاز اگست کی بجائے جون میں کیا جاسکتا ہے جبکہ انتخابی اصلاحات ایک ہفتے میں بھی ہوسکتی ہیں۔ بروقت فیصلے نہ ہوئے تومعاشی حالات مزید ابتر ہو جائیں گے ۔ہم جمہوریت کے قائل ہیں، سمجھ نہیں آرہی بجٹ کون بنائے گا، ان مشکلات سے ملک کو کون نکالے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان کی حکومت میں اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہوگئے تھے، 20 منحرف ارکان کو سندھ ہاوس میں دیکھا تو فیصلہ لینا پڑا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر ر سمی گفتگو میں ایم کیو ایم رہنماوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ معاہدوں پر سب سے زیادہ عملدرآمد تحریک انصاف کی حکومت میں ہوا۔ پی ڈی ایم کے ساتھ معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہوا تو اپوزیشن میں بیٹھنے کا آپشن کھلا ہے۔ایم کیو ایم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع سے متعلق قانون سازی کی بھی تجویز دے دی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم کی تجویز پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے ۔
Comments are closed.