پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی بڑھا کر بھارت اپنا نقصان کر رہا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات پر پر ڈیوٹی بڑھا کر بھارت اپنا نقصان خود کررہا ہے، مودی سرکار اپنے عوام کو پاکستانی سستی اشیاء سے محروم کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مالی معاونت کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ حکومت کا  ادارے کے حکام کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمسائے ملک  کے فیصلے سے پاکستان کا کچھ نہیں بگڑا۔ بھارت اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہا ہے، اورپاکستان کی سستی اشیاء سے اپنی عوام کو محروم کر رہا ہے۔

آئی ایم ایف کے حوالے سے مزاکرات پر انھوں نے کہا کہ جب ادارے کے ساتھ معملات طے ہوجائیں گے تو  بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے وفد کو پاکستان آنے کی دعوت دی جائے گی۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور صحیع جگہ پر مناسب بندے کی تعیناتی ہی بڑا چیلنج ہے

Comments are closed.