اسلام آباد:سابق وزیر اطلاعات و نشریات آزادکشمیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی سردارعابد حسین عابد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ عطا مری سے ملاقات کی ہے، سردار عابدحسین عابد نے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کو چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا قلمدان سنبھالنے پہ مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔
اس موقع پر سردار عابد حسین عابد نے چیئر پرسن بی آئی ایس پی کو راولاکوٹ سے ادارے کا زونل دفتر منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگا ہ کیا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ عطا مری نے سردار عابد حسین عابد کو یقین دہانی کروائی کی کہ راولاکوٹ سے بی آئی ایس پی کا دفتر منتقل نہیں کیا جائے گا۔شازیہ عطاء مری نے کہاکہ حقائق کو چھپا کر راولاکوٹ سے بی آئی ا یس پی دفتر منتقل کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ دونوں رہنماوں نے آزادکشمیر کے اندر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں مزید بہتری لانے کے لیے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری مالیات پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری ربنواز طاہر اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ عباسپور چوہدری محمد لطیف بھی موجود تھے ، دنوں رہنماوں نے بھی شازیہ مری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
Comments are closed.